ایک نیوز :سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ،نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے بنوں میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کو خراج عقیدت، متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا قومی نصب العین ہے، دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان اور شہریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، چار سال کے دوران دہشت گردوں کو واپس لاکر دوبارہ آباد نہ کیا جاتا تو آج ملک دوبارہ اس عفریت کی گرفت میں نہ آتا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کوبھی نشان عبرت بنایا جائے ، سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ملک کے دشمن ہیں ، بلاول بھٹو زرداری نے خود کش حملے میں شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ،بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
جبکہ نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے بھی بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور خودکش حملے میں دو شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ،ان کا کہناتھا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،زخمی سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے کرنے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ، پاکستانی عوام اپنے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے، پاک سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی بکا خیل بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی اور کہا کہ معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں،ملک دشمن عناصر مذموم مقاصد کے لیے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،ہماری مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے،شرپسند عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیوں دی ہیں۔خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ایسے بزدلانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژنہیں کرسکتے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر محمد اسحاق ڈاراور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی بنوں کے علاقے بکا خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔