روپے کی قدر میں تنزلی،ڈالر کی قیمت پھربڑھ گئی

Nov 27, 2023 | 17:51 PM

ویب ڈیسک:انٹر اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تنزلی،ڈالرکی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبارکے ا ختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 27پیسے مہنگا ،285.37روپے سے بڑھ کر 285.64روپے پربند ہوا  جبکہ اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 50پیسے مہنگا ،287روپے پربند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  مارکیٹ 724 پوائنٹس کے اضافے سے 59 ہزار 811 پوائنٹس پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 243 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 119 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 59,896 جبکہ کم ترین سطح 58,999 رہی ۔

مزیدخبریں