ایک دفعہ پھربنوں میں خودکش حملہ کرنے والاافغان شہری نکلا

ایک دفعہ پھربنوں میں خودکش حملہ کرنے والاافغان شہری نکلا
کیپشن: ایک دفعہ پھربنوں میں خودکش حملہ کرنے والاافغان شہری نکلا

ایک نیوز: ضلع بنوں کے علاقے بکہ خیل میں موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا گیا، 2  بے گناہ شہری شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے،موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار کی شناخت کر لی گئی،حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ افغان شہری تھا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے بکہ خیل میں ایک موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں 2  بے گناہ شہری شہید ہوگئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں 7 شہری اور 3 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار کی شناخت بھی کر لی گئی ہے، جو حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ تھا اور بعد میں افغان شہری کے طور پر اس کی شناخت ہوئی، علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر شہریوں اور جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افغان باشندوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔