لاہور: دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا گرفتار،مقدمہ درج

Nov 27, 2023 | 13:01 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور لبرٹی سینٹر میں دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا دھرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لبرٹی سینٹرمیں انسپکٹر عمران نے دوست کی جگہ ٹیسٹ دینے والے دوست کو دھر لیا،امیدوار نے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے اپنے شناختی کارڈ پر دوست کو بھیج دیا،فرخ اعجاز نامی امیدوار نے اپنے دوست عثمان کو ٹیسٹ کےلئے اپلائی کروایا۔

ٹیسٹ کے دوران مشکوک حرکات وسکنات پر ملزم کی بائیومیٹرک کروائی گئی،بائیومیٹرک شناختی کارڈ سے میچ نہیں ہوئی جبکہ فوری کارروائی کرتے ہوئےدونوں دوستوں کو  گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کےخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیاہے۔

مزیدخبریں