سانحہ کراچی،چوتھی منزل کےکرائے دار نےسیڑھیوں کو بند کردیاتھا،ہوشربا انکشاف

Nov 27, 2023 | 12:52 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال کی عمارت میں آتشزدگی،عمارت کے دکانداروں کے لئے کھانا اور چائے لانے والے بزرگ نے ہوشربا انکشافات کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق عارف بٹ کا کہنا ہے کہ میں برسوں سے مال کے دکانداروں کو سروس دے رہا ہو،پوری چوتھی منزل کے کرائے دار نے سیڑھیوں کو بند کر رکھا تھا،سیڑھیوں کے راستے بند تھے، صرف لفٹ سے آمد و رفت ہوتی تھی،آگ لگنے کے بعد لوگوں کو باہر نکلنے کا راستہ نہیں ملا جسکے باعث اموات میں اضافہ ہوا۔

عارف بٹ نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہو جانی نقصان راستے بند ہونے کی وجہ سے ہوا،چوتھی منزل کےکرایہ دار کو گرفت میں لیا جائے اور پوچھ گچھ کی جائے،بولنے سے معزار، مال کے ایک مزدور نے چھت پر جا کر اپنے جان بچائے،وہ چوتھی منزل پر مسجد میں نماز فجر ادا کر رہا تھا کہ اسے دھواں محسوس ہوا،اس نے بجائے عمارت نیچے جانے کے چھت پر چلا گیا جس سے اسکی جان بچ گئی۔

مزیدخبریں