ایک نیوز:لاہورہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بشری بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست پر سماعت جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔
عدالت نے بشری بی بی کے وکیل کی عدم موجوگی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
موقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیر اعظم کےعہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کیے جارہے ہیں،میرے خلاف درج مقدمات اور زیر انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔