سونےکی فی تولہ قیمت میں ایک بارپھرکمی

Nov 27, 2023 | 11:23 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک: آج ملک میں سونے قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی دیکھی گئی،سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے  کی قیمت میں کمی کے بعد موجودہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے،اس کے علاوہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 97 ہزار 542 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار757 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار360 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت2 ہزار 8 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں