موٹر وے ایم فائیو پرخوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

Nov 27, 2023 | 11:15 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک: موٹر وے ایم فائیو بستی داد انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث باؤنڈری سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں ۔

 پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے بتایا گیا ہے،جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں