موٹر وے ایم فائیو پرخوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

موٹر وے ایم فائیو پرخوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق
کیپشن: موٹر وے ایم فائیو پرخوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: موٹر وے ایم فائیو بستی داد انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث باؤنڈری سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں ۔

 پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے بتایا گیا ہے،جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔