ن لیگ کاہم خیال جماعتوں کیساتھ بات چیت کاابتدائی مرحلہ مکمل

Nov 27, 2023 | 08:49 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک: سندھ میں ن لیگ کا ہم خیال جماعتوں کےساتھ بات چیت کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہو گیا، ذیلی کمیٹیوں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سےتجاویز مرتب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور ایم کیو ایم کی ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات پر دونوں جماعتوں کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق سندھ و بلوچستان کے لیے ن لیگ کے کوآرڈینیٹرز ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں ن لیگ کے امیدواروں کا انتخاب کوآرڈینیٹرز صوبائی تنظیم کی مشاورت سے کریں گے۔ 

مزیدخبریں