ویب ڈیسک: سندھ میں ن لیگ کا ہم خیال جماعتوں کےساتھ بات چیت کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہو گیا، ذیلی کمیٹیوں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سےتجاویز مرتب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور ایم کیو ایم کی ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات پر دونوں جماعتوں کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق سندھ و بلوچستان کے لیے ن لیگ کے کوآرڈینیٹرز ہیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ میں ن لیگ کے امیدواروں کا انتخاب کوآرڈینیٹرز صوبائی تنظیم کی مشاورت سے کریں گے۔