ایک نیوز: کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کم عمر بچوں کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل کر رہی ہے، چیف ٹریفک آفیسر نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
درخواست گزار نے کہا ہے کہ سی ٹی او کی عدالت میں یقین دہانی کے باوجود بچوں کے نام سی آر او میں شامل کیے جا رہے ہیں، بچوں کے ابھی شناختی کارڈز بنے نہیں لیکن کریمنل ریکارڈ بنایا جا رہا ہے۔
رانا سکندر ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کے نام کو کریمنل ریکارڈ میں شامل نہ کیا جائے، جن بچوں کا سی آر او میں شامل کیا گیا اسے خارج کیا جائے۔