غیر قانونی افغان باشندوں کااپنےملک واپس جانےپرعوام کااظہار رائے

کیپشن: غیر قانونی افغان باشندوں کااپنےملک واپس جانےپرعوام کااظہار رائے

ایک نیوز: غیر قانونی افغان باشندوں کا اپنے ملک واپس جانے پر عوام کا اظہار رائے،1 اکتوبر کو حکومت اور پاک فوج کی جانب سے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں افغان باشندوں کو اپنے ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا گیا۔غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس حوالے سے شہریوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “حکومت نے جو اقدام اٹھایا افغانیوں کو نکالنے کا بہت اچھا ہے اس سے ہماری معیشت پر بہت اچھا فرق پڑا ہے” سٹریٹ کرائم میں کافی کمی آئی ہے، میں حکومت کا بہت شکر گزار ہوں” جب سے افغانی گئے ہیں ڈکیتی کے واقعات میں بے پناہ کمی آئی ہے۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ “ہماری ریاست ہمارے لیے وہیں فیصلہ کرتی ہے جو ہمارے لیے بہتر ہوں” جب سے افغانی گئے ہیں ہمارے کاروبار بحال ہونا شروع ہوئے ہیں اور چوری کے واقعات میں کمی آئی ہیں”جب سے افغانی گئے ہیں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آنا شروع ہوئی ہے” حکومت اور پاک فوج کی جانب سے افغانیوں کی کو نکالنے کا فیصلہ درست ہے“ہم اپنی ریاستی اداروں اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں”۔