ویب ڈیسک: قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ کےدوران کرکٹراعظم خان کواپنے بلے پر فلسطینی پرچم کا اسٹیکر لگانامہنگاپڑگیاپی سی بی نےمیچ فیس کا50فیصدجرمانہ عائدکردیا۔
تفصیلات کےمطابق 7اکتوبرسےفلسطین پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس پردنیابھرسےمشہورومعروف شخصیات فلسطین کےساتھ اظہاریکجہتی کرتےہیں جس میں پاکستانی کرکٹراعظم خان بھی شامل ہیں،جن کواس وجہ سے پی سی بی کی طرف سےبڑی سزابھی دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اعظم خان نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لاہور بلیوز اور کراچی وائٹس کے میچ میں اپنے بلے پر فلسطین کا جھنڈا آویزاں کیا جس پر انہیں میچ فیس کا50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اعظم خان کو کپڑوں اور سازوسامان کے ضوابط کی خلاف ورزی اور سیاسی پیغام کی نمائش پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی وائٹس کے مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان کو اسٹیکر کا استعمال جاری رکھنے کی صورت میں معطلی کی تنبیہ بھی کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت نیشنل ٹی20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں جاری ہے جس میں18 ٹیمیں شریک ہیں۔