ویب ڈیسک:برطانیہ نےجاپان کوشکست دےکرکچراچننےکاعالمی کپ جیت لیا۔
تفصیلات کےمطابق لفظ”اسپوگومی“انگریزی زبان کےلفظ اسپورٹس اورجاپانی لفظ گومی(جس کےمعنی کچرےکےہیں)دونوں لفظوں کوملاکربنایاگیاہے۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کچرا چننے کےپہلےورلڈکپ کاانعقادکیاگیاجس میں دنیابھرسے21ممالک کی ٹیموں نےشرکت کی۔مقابلے میں ہر ملک کی ٹیم تین ممبران پر مشتمل تھی، جن کو90 منٹوں میں دو دورانیوں میں گلیوں سے کچرا چننا اور اس کچرے کی چھانٹی کرنی تھی۔
برطانوی ٹیم”دی نارتھ ول رائز“ نے میزبان جاپانی ٹیم کو شکست دے کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ برطانوی ٹیم نے 57.27 کلو گرام کچرا اکٹھا کر کے 9046.1 پوائٹ اسکور کیے۔
برطانوی ٹیم کی کپتان سارہ پیری کا فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ واقعی ایک اچھا تجربہ تھا۔
جاپان کے صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے مقابلے میں شریک ٹیموں کو کچرا ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔