ویب ڈیسک:سابق امریکی صدرڈونلڈپرمپ کی دوسری اہلیہ کے بارےمیں ایف بی آئی کی ایک رپورٹ منظرعام پرآگئی۔
تفصیلات کےمطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین شادیاں کی ہیں اور کسی نہ کسی موقع پر انہوں نے اپنی بیویوں سے دھوکے بازی بھی کی اور ان کے کئی معاشقے اور ناجائز تعلقات کا سب کو علم ہے تاہم اب پہلے بار ان کی دوسری اہلیہ کے خفیہ معاشقے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رومانوی داستانیں ہمیشہ سے دلکش کہانی رہی ہیں لیکن ایف بی آئی کی رپورٹ میں کچھ الگ انکشافات بھی ہوئے ہیں۔
ایف بی آئی اے کی ایک پرانی فائل کا حوالہ دیتے ہوئے اسکائی نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ1993 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اداکارہ اور گلوکارہ مارلا میپلز سے شادی کی تھی۔ ٹرمپ کی یہ دوسری شادی تھی۔
تاہم1994 میں مارلا میپلز معروف راک اسٹار کرونر مائیکل بولٹن کی محبت میں مبتلا ہوگئیں اور جب ڈونلڈ ٹرمپ مغربی ساحل کے دورے پر روانہ ہوئے تو مارلا میپلز گلوکار مائیکل بولٹن کو گھر بلالیتی تھیں۔
ان دونوں کی ملاقاتیں اور معاشقے کی اطلاع سابق امریکی صدر کو مل گئی اور ایک موقع پر انہوں نے مارلا میپلز کو طلاق دینے کے بارے میں بھی سوچا تھا۔
بعد ازاں ٹرمپ نے اپنے مارلا میپلز اور مائیکل بولٹن کے مثلث میں سے مائیکل بولٹن کو نکالنے کی ٹھانی اور اس میں کامیاب بھی رہے۔ مارلا میپلز اور مائیکل بولٹن کے درمیان بریک اپ ہوگیا۔
اس کے علاوہ مارلا میپلز کے ڈونلڈ ٹرمپ کے باڈی گارڈ اسپینسر ویگنر کے ساتھ بھی مبینہ ناجائز تعلقات تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مارلا میپلز کو1999 کو طلاق دیدی تھی۔
ایف بی آئی کاٹرمپ کی دوسری اہلیہ بارےانکشاف
Nov 27, 2023 | 01:31 AM