غزہ آپریشن، القسام کے شمالی بریگیڈ کے سربراہ سمیت 4اہم کمانڈرز کی شہادت کااعلان

Nov 27, 2023 | 00:22 AM

ویب ڈیسک: القسام بریگیڈز نے غزہ میں کمانڈر احمد الغندور المعروف ابو انس سمیت 4 اہم کمانڈرز کی شہادت کا اعلان کردیا۔
مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل نے غزہ پر مسلسل 44 روز بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت 14 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی افواج نے 27 اکتوبر سے غزہ میں زمینی آپریشن کیا جس میں ان کے 65 سے زائد فوجی مارے گئے جن کی سرکاری سطح پر تصدیق کی گئی۔
القسام بریگیڈز نے اسرائیلی افواج کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا اور ساتھ ساتھ قابض فوج پر حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کرتے رہے۔
غزہ میں جنگ بندی کا آج تیسرا روز ہے اور آج القسام بریگیڈز نے اسرائیلی جارحیت خلاف مزاحمت کے دوران 4 اہم کمانڈرز کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔
القسام بریگیڈز کے مطابق ملٹری کونسل کے رکن و شمالی بریگیڈ کے کمانڈر احمد الغندور المعروف ابو انس، بيت لاھیا بٹالین کے کمانڈر وائل رجب المعروف ابو صہیب، شمالی بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر رفعت سلمان المعروف ابو عبداللہ اور آرٹلری بریگیڈ کے کمانڈر ایمن صیام شہید ہوگئے۔

مزیدخبریں