لڑکی کی خواہش پر دلہا ہیلی کاپٹر میں بارات لے کر پشاور پہنچ گیا

لڑکی کی خواہش پر دلہا ہیلی کاپٹر میں بارات لے کر پشاور پہنچ گیا
کیپشن: At the request of the girl, the groom reached Peshawar in a helicopter

ویب ڈیسک:خیبر پختون خوا کے علاقے صوابی کا رہائشی دلہنیا لینے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گیا۔
دلہا ذکریا طوطالئی صوابی کا رہائشی ہے جس کی شادی پشاور میں طے پائی۔ وہ پشاور کے علاقہ اچینی بالا پہنچا اور دلہنیا لیکر واپس صوابی روانہ ہوگیا۔
پشاور کی اس انوکھی بارات دیکھنے کے لیے لوگ جمع ہوئے اور ہیلی کاپٹر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
اہل خانہ کے مطابق دلہن نے دلہا سے بارات ہیلی کاپٹر پر لانے کی خواہش ظاہر کی تھی جسے دلہا نے پورا کردیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-11-27/news-1701080250-6797.mp4