چین میں کورونا پابندیوں کیخلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے 

Nov 27, 2022 | 23:51 PM

ایک نیوز نیوز :چین میں کورونا پابندیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں،مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔
تفصیلات کےمطابق ارومچی اور بیجنگ میں مظاہرین نے حکومت کیخلاف احتجاج کیا ۔چین میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے حکام نے شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی اور کاروبار پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔جس کےباعث شہریوں نے احتجاج شروع کردیا ۔


سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکٹروں لوگ ارومچی کے سرکاری دفاتر کے باہر جمع ہو رہے ہیں اور ’لاک ڈاؤن ختم کرو‘ کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔

ایک اور فوٹیج میں درجنوں لوگ شہر کے مشرقی علاقے میں احتجاج کر رہے ہیں اور سیکیورٹی اہلکاروں اور حکام کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔

مزیدخبریں