سندھ: اعظم سواتی کیخلاف کراچی، لاڑکانہ، گھوٹکی اور کوئٹہ میں مزید مقدمات

اعظم سواتی کیخلاف کراچی، لاڑکانہ، گھوٹکی اور کوئٹہ میں مزید مقدمات درج
کیپشن: اعظم سواتی کیخلاف کراچی، لاڑکانہ، گھوٹکی اور کوئٹہ میں مزید مقدمات درج

ایک نیوز نیوز :تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پاک افواج اور ریاست کے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کراچی، لاڑکانہ، گھوٹکی اور کوئٹہ میں مجموعی طور پر 10 مزید مقدمات درج کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں اعظم سواتی کے خلاف 5 جبکہ لاڑکانہ اور کوئٹہ میں ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے، لاڑکانہ ضلع قمبر شھداد کوٹ کے علاقے نصیر آباد تھانہ میں شہری ضمیر حسین کی مدعیت میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔درج کیے گئے مقدمے کے مطابق اعظم سواتی نے 26 نومبر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاک افواج حاضر سروس افسران اور ریاست کے اداروں کے لیے تضحیک آمیز الفاظ استعمال کیے جس سے دل آزاری ہوئی۔
مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ فوج مخالف ٹوئٹ نفرت پھیلانے کا باعث بنے اور پاکستان کا شہری ہونے کے ناتے بہت دکھ پہنچا، لاڑکانہ مقدمے میں پی پی سی 131.153.504.505 دفعات کا اندراج کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں میرپور ماتھیلو  کے تھانہ اے سیکشن گھوٹکی میرپور ماتھیلو اور اوباڑو تھانے پر سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف 3 مقدمات درج ہوگئے۔