ایک نیوز نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی سےبھی استعفوں کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سٹیڈنگ کمیٹی معدنیات کے چیئرمین عزیز اللہ گران نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا جسے منظوری کیلئے وزیراعلی کو ارسال کردیا گیا۔عزیز اللہ گران نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک کرسی اقتدار کی کوئی حیثیت نہیں پارٹی چیئرمین عمران خان کے حکم کی تکمیل کے لئے تحریری استعفی دے رہا ہوں ، یہ سیٹ میرے پاس عمران خان اور تحریک انصاف کی امانت تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حکم کے مطابق اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔