فیفا ورلڈکپ: مراکش نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دیدی

Nov 27, 2022 | 22:05 PM

ایک نیوز نیوز :قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے  بیلجیئم کو 2 صفر سے شکست دے دی۔
تفصیلات کےمطابق مراکش کی جانب سے پہلا  گول 73 ویں منٹ میں عبدالحامد نے کیا جبکہ دوسرا گول میچ کے اختتامی مراحل میں ذکریا نے اسکور کیا۔بیلجیئم کے خلاف فتح کے بعد مراکش گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل رواں ورلڈکپ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن جبکہ جاپان نے جرمنی کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

مزیدخبریں