ایرانی حکومت نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی کو گرفتارکرلیا

Nov 27, 2022 | 21:58 PM

ایک نیوز نیوز : ایرانی حکومت پر تنقید کرنے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی بھانجی ایرانی حکام نے گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فریدہ مرادخانی کےبھائی نے یہ خبر شیئر کی کہ ان کی بہن کو پراسیکیوٹر کے دفتر طلب کیا گیا تھا، جہاں سے انہیں بدھ کو گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے فرید ہ مراد خانی کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہی تھیں ۔انہوں نے ویڈیو میں حکومت کو ’قاتلوں اور بچوں کو مارنے والی‘حکومت قرار دیا۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ لوگوں کو آزاد کریں، ہمارے ساتھ آئیں اور اپنی حکومت کو کہیں کہ قاتلوں اور بچوں کو مارنے والے دور کی حمایت کرنا ختم کریں۔


ان کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ یہ حکومت کسی مذہبی اصول کی وفادار نہیں ہے، یہ طاقت کے سوا کسی قانون یا قاعدے کو نہیں جانتی اور طاقت کے ذریعے اپنے اقتدار کو ہر ممکن طریقے سے برقرار رکھ رہی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے شکایت کی ہے کہ  ایرانیوں کو اپنی آزادی کی لڑائی میں تنہا چھوڑ دیا ہے۔

مزیدخبریں