ایک نیوز نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں استعفوں کے اعلان کے بعد حمزہ شہبازبھی متحرک ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر حمزہ شہباز نے کل پارٹی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کی درمیان اہم مشاورت ہوئی ،سینئر قیادت نے قائدین کو پنجاب میں تحریک عدم اعتماد جمع نہ لانے کی تجویزدی ،سینئر قیادت نے مشورہ دیا کہ گورنر پنجاب کی طرف سے وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہاجائے،،وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کےلئے نمبر پورے کرنا ہوں گے، جو مشکل ہوگا۔ اگر نمبر پورے نہیں کرتے تو پھر دوبارہ الیکشن ہوگا اور اس دوران پی ڈی ایم کو پنجاب میں نمبرنگ پوری کرنے کےلئے وقت مل جائے گا، رہنمائوں کے مشورے کے بعد قائدین اور پی ڈی ایم سے آج شام یا کل مشاورت ہوگی،گورنر پنجاب کی طرف سے وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہاجاسکتا ہے۔
پی ٹی آئی کے پنجاب سے استعفے :حمزہ شہباز پھر میدان میں آگئے
Nov 27, 2022 | 20:58 PM