آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج 

Nov 27, 2022 | 18:50 PM

ایک نیوز نیوز :آزاد کشمیرکے بلدیاتی انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔نیلم ویلی میں یونین کونسل کی 15 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع بھر میں پاکستان تحریک انصاف 7 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پرہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے 3۔3 نشستیں حاصل کیں ۔ ضلع کونسل کی 2 نشستوں پر آزاد امیدواران نے کامیابی حاصل کر لی ہے
ضلع کونسل جہلم ویلی کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 18 میں سے 10 نشستیں جیت کر میدان مار لیان لیگ 5 اور پیپلزپارٹی 3 نشستیں حاصل کرسکیں، مظفرآبادضلع کونسل کی 17 نشستیں جیت کر تحریک انصاف پہلے نمبر پرپیپلز پارٹی 16 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پررہی۔واضح رہے کہ آزاد کشمیرمیں 31سال بعد بلدیاتی انتخابات ہوئے ، پہلے مرحلے میں مظفر آباد کے تین اضلاع میں صبح 8 بجے سے پولنگ شروع ہوئی جو بلا تعطل شام پانچ بجے تک جاری رہی۔مظفرآباد، وادی نیلم اور جھیل ویلی میں تقریباً سات لاکھ ووٹرزنے حق رائے دہی استعمال کیا۔ چھ سو چودہ نشستوں میں سے انیس کونسلرز بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ پانچ سوپچیانوے نشستوں پر اکتیس خواتین سمیت ستائیس سو پچیس امیدوار میدان میں ہیں۔
مظفر آباد ڈویژن میں ایک ہزار 323 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے جن میں تقریباً 4 ہزار 500 پولیس اہلکارسمیت کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) کے 500 پولیس اہلکار تعینات تھے ۔مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع نیلم، مظفرآباد اور جھیل میں کل 6 لاکھ 97 ہزار 732 ووٹرز ہیں، جن میں سے خواتین ووٹرز کے تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 536 ہے۔
بلدیاتی انتخابات میں تقریباً 2 ہزار 716 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں زیادہ تر تعلق پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔

مزیدخبریں