جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا
کیپشن: جنرل ساحر شمشاد مرزا فائل فوٹو

ایک نیوز نیوز: جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق تقریب میں تینوں افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے علاوہ سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے پہنچنے پر چاق و چوبند جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا۔