ایک نیوز نیوز: سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کا معاملہ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی نے ڈی جی ایف آئی اے کو اجلاس میں طلب کرلیا۔
قائمہ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے حوالے سے کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کریں۔کمیٹی کو یہ بھی آگاہ کیا جائے کہ اعظم سواتی کی گرفتاری کیلئے قانونی ضابطے پورے کئے گئے تھے یا نہیں؟
اجلاس کل دن اڑھائی بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔