کرینہ کپور نے 21 سال پرانے ڈائیلاگ پھر دُہرا دیے

کرینہ کپور نے 21 سال پرانے ڈائیلاگ پھر دُہرا دیے
کیپشن: کرینہ کپور نے 21 سال پرانے ڈائیلاگ پھر دُہرا دیے

ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی ماضی کی فلم کا ڈائیلاگ موقع کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر استعمال کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کرینہ کپور نے انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ اداکارہ کہیں جانے کی تیاری کر رہی ہیں۔

اپنی ان تصاویر کے ساتھ 42 سالہ کرینہ کپور نے لکھا ہے کہ گڈ لکس گڈ لکس اینڈ گڈ لکس۔

اداکارہ نے یہی جملے اپنی 2001ء کی فلم کبھی خوشی کبھی غم میں بھی کہے تھے، یہ فلم باکس آفس پر بہت کامیاب بھی ہوئی تھی۔

کرینہ کپور کی پوسٹ پر اداکارہ کترینہ کیف کمنٹ کیے بغیر نہ رہ سکیں اور انہوں نے ان تصاویر کو بہترین قرار دیا ہے۔

بالی ووڈ فلم ’کبھی خوشی، کبھی غم‘ میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ریتک روشن اور کاجول بھی شامل تھیں۔