ایک نیوز نیوز:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم تصادم کے بجائے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا ہے کہ عمران خان اسمبلیوں سے نکل آئے تو 567 نشستیں خالی ہوں گی، اپریل میں الیکشن ہوں گے، میں کابینہ کے اجلاس میں کہتا تھا اسمبلیاں توڑ دیں اور الیکشن میں جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بے بس پولیس فیض آباد میں اسٹیج نہیں لگوا سکی، وفاقی وزیرِ داخلہ نے خوف و ہراس پیدا کیا، عوام کا سمندر الیکشن کے لیے ریفرنڈم تھا۔
وزیر داخلہ نے خوف وحراس پیدا کیالیکن عوام کا سمندر الیکشن کےلیے ریفرنڈم تھااعظم سواتی کی گرفتاری الیکشن سےخوفزدہ حکومت کی سازش ہے77وزراءعوام میں نہیں جاسکتےگھروں میں قیدوبندہیں تباہ حال معیشت اورسنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کے لیےخطرہ ہیں ہماری لڑائی چوروں سے ہے چوکیداروں سےنہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 27, 2022
شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ اعظم سواتی کی گرفتاری الیکشن سے خوفزدہ حکومت کی سازش ہے، 77 وزراء عوام میں نہیں جا سکتے، گھروں میں قید و بند ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ تباہ حال معیشت اور سنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ہماری لڑائی چوروں سے ہے، چوکیداروں سے نہیں۔