ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی جلسے کے بعد بنی گالہ کی بجائےلاہور واپس جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ایک نیوز نے اندرونی کہانی حاصل کرلی۔
ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنا علاج شوکت خانم کے علاوہ کسی اور ہسپتال سے نہیں کروانا چاہتا،سابق وزیر اعظم اپنی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لیے لاہور کو مرکز بنانا چاہتا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نئی سیاسی چال بھی یہاں سے چلنا چاہتا ہے۔ عمران خان خود کو بنی گالہ کی بجائے لاہور میں زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔سابق خاتون اول بشری بی بی نے بھی پہاڑیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان گرفتاری کے خوف سے بنی گالہ نہیں آیا۔ عمران خان کے متنازعہ بیانات کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا جاسکتا ہے۔ عمران خان حالیہ تبدیلی کی وجہ سے بھی اب لاہور زیادہ رہے گا۔ عمران خان کو الیکشن جلد کروانے سمیت کسی بھی کیس میں ریلیف کی کوئی ضمانت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ عمران خان لاہور میں زمان پارک سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ عمران خان جلسے کے بعد نور خان ائیربیس کیلئے روانہ ہوگئے جبکہ ان کی گاڑیوں کاقافلہ مری روڈ فیض آباد کے راستے ایکسپریس ہائی وے روانہ ہوا۔