آرمی چیف اور انکی فیملی کیخلاف مذموم مہم،پاک فوج کا باضابطہ ردعمل آگیا

Nov 27, 2022 | 12:45 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم کی بھرپور مذمت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعداد و شمار دیے گئے، یہ گمراہ کن اعداد و شمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایک خاص گروپ نے بددیانتی سے سمدھی اور فیملی کے اثاثوں کو جنرل باجوہ سے منسوب کیا، غلط تاثر دیا جا رہا ہےکہ یہ اثاثے جنرل باجوہ کے 6 سال میں ان کے سمدھی کی فیملی نے بنائے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی چیف اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق اعداد و شمار قطعی طور پر حقائق کے منافی، کھلا جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ اور خاندان کا ہر اثاثہ ایف بی آر میں باقاعدہ ڈکلیئرڈ ہے۔آرمی چیف و خاندان باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔ہر شہری کی طرح آرمی چیف اور ان کی فیملی ٹیکس حکام کے سامنے اپنے اثاثہ جات سے متعلق جواب دہ ہیں۔

مزیدخبریں