بڑے لیڈر نے بڑا فیصلہ کرکے حکومت کی سب چالیں ناکام بنا دیں: فیاض چوہان

Nov 27, 2022 | 11:16 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:  ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ بر وقت فیصلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں بارے فیصلے نے بونے اور چور ڈاکوؤں کے پاؤں تلے سے زمین کھینچ لی ہے، بڑے لیڈر نے بڑا فیصلہ کر کے امپورٹڈ حکومت کی سب چالوں کو تہس نہس کر دیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ گزشتہ رات راولپنڈی کے عوام نے اپنے لیڈر کا تاریخی استقبال کیا ہے، لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے عمران خان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں