ایک نیوز نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد سب سے پہلے جہلم کے ایم پی اے نے استعفے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے حلقے پی پی 25 سے منتخب ہونے والے ممبرصوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال خان نے اپنے چیئرمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے راجہ یاور کمال خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کال پر لبیک کہتا ہوں، انہوں نے بتایا کہ پی پی25سے اپنا استعفیٰ عمران خان کو پیش کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو:متنازعہ ٹوئٹس پر تحریک انصاف کےسینیٹر اعظم سواتی گرفتار
پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی ان ہی کے ساتھ ہیں، عمران خان نے راولپنڈی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تمام صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمنٹری پارٹی سے مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ مارچ کینسل نہ کرتا تو اگلے دن تباہی ہونا تھی اسی لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے، ملک میں تباہی مچانے سے بہتر ہے ہم اس نظام کا حصہ نہ رہیں۔