پہلا ٹیسٹ ، بنگلا دیش کے 330 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

Nov 27, 2021 | 15:56 PM

admin
چٹاگانگ : ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلا دیش کی ٹیم پاکستان کے خلاف 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اب تک قومی ٹیم بغیر کسی وکٹ کے 144 رنز بنا چکی ہے۔

چٹاگانگ کے چوہدری ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کے پہلی اننگز کے اسکور 330 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔اور قومی ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 144 رنز بنا لیے ہیں، عابد علی اور عبداللہ شفیق وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل آج ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بنگلادیش نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تاہم میزبان ٹیم صرف 77 رنز کا ہی اضافہ کرسکی اور پوری ٹیم 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گزشتہ روز کھیل کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے تھے، لٹن داس اور مشفیق الرحیم کے درمیان زبردست 200 رنز کی شراکت کے باعث بنگلادیش کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کی، ایک وکٹ ساجد خان کے حصے میں آئی۔

مزیدخبریں