نوازشریف صدرمنتخب ہونےکےبعدکیاتقریرکریں گے،مندرجات سامنےآگئے

نوازشریف صدرمنتخب ہونےکےبعدکیاتقریرکریں گے،مندرجہ سامنےآگئے
کیپشن: Nawaz Sharif will make a speech after being elected as President, it was revealed

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کےقائدمیاں نوازشریف صدر منتخب ہونے کے بعد کیا تقریر کریں گے مندرجات سامنے آ گئے۔
 ذرائع کےمطابق نواز شریف اپنی تقریر میں ملک کو ایٹمی طاقت بناتے وقت درپیش مشکلات پر روشنی ڈالیں گے، نواز شریف ملکی معیشت کی بہتری سے متعلق نکات کو اپنی تقریر کا حصہ بنائیں گے، نواز شریف اپنے ادوار کی ملک کے لیے خدمات کو بھی اجاگر کریں گے۔
ذرائع کےمطابق نواز شریف ملک گیر تنظیم سازی کا جامع پلان دیں گے، پارٹی کو متحرک کرنے اور عوامی مقبولیت کی بحالی کے لیے اقدامات تجویز کریں گے،آئندہ پارٹی بیانیہ کیا ہوگااور اسے عوامی پذیرائی کیسے ملے گی، اس پر روشنی ڈالیں گے۔