ایک نیوز:اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔
ڈریپ ذرائع کےمطابق اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی 75 ہزار ملٹی ڈوز وائلز پر پاکستان پہنچی ہیں، اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی 75 ہزار وائلز 15 لاکھ ڈوز پر مشتمل ہیں، ٹیٹنس انجکشنز ایمسن ویکسین اینڈ فارما نے درآمد کئے ہیں۔
ڈریپ ذرائع کےمطابق ٹیٹنس انجکشنز کھیپ کل حکومت پنجاب کے حوالے کی جائے گی، انجکشن کی کھیپ ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب کے حوالے ہو گی۔