ایک نیوز:سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کےلئے پیپلزپارٹی اورایم کیوایم پاکستان کےدرمیان برف پگھلناشروع ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ سندھ اسمبلی کی 8 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ایم کیو ایم کودی جائیں گی ،ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی میں اتفاق ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق محکمہ کھیل و نوجوانان امور ،محکمہ ثقافت سیاحت و نوادرات ، محکمہ اوقاف، زکوۃ و مذہبی امور ، محکمہ سماجی بہبود اور محکمہ نسواں خواتین سمیت 8 محکموں کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین ایم کیو ایم کے ہوں گے ،ایم کیو ایم پاکستان نے پبلک اکاؤنٹس سمیت 12 سے زائد کمیٹیوں کا مطالبہ کیا تھا ۔