ایک نیوز:خیبرپختونخوامیں فورسزکے3آپریشنزمیں 23دہشتگردہلاک جبکہ 5سیکیورٹی اہلکارشہیدہوئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق خیبرپختونخواکےضلع پشاورمیں انٹیلی جنس بیسڈپرآپریشن میں6دہشتگردمارےگئے،آپریشن کےدوران کیپٹن حسین جہانگیراورحولدارشفیق اللہ شہیدہوئے ،ٹانک میں آپریشن کےدوران10دہشت گردمارےگئے، ضلع خیبرکےعلاقےباغ میں سیکیورٹی فورسزنےآپریشن کیا، آپریشن کےدوران7دہشت گردمارےگئے2زخمی ہوئے، فائرنگ کےتبادلےمیں5سیکیورٹی اہلکارشہیدہوئے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق شہدامیں نائیک محمداشفاق بٹ،لانس نائیک سیددانش افکارشامل جبکہ سپاہی تیمورملک ،سپاہی نادراورسپاہی محمدیاسین شہدامیں شامل ہیں۔آپریشن کےدوران بڑی مقدارمیں ہتھیار،گولیاں اوردھماکہ خیزموادبرآمد کرلیاگیا،ہلاک دہشت گردسیکیورٹی فورسزپرحملوں اوربےگناہ شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔