ایک نیوز :وفاقی بجٹ2024-25 میں یوٹیلیٹی سٹورزنےوزیراعظم پیکج کےلئے85ارب مانگ لیے۔
ذرائع کےمطابق یوٹیلیٹی اسٹورزنےنئےمالی سال کے لیےملکی تاریخ کاسب سےبڑا وزیراعظم پیکج تجویزکردیا، یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نےوزیر اعظم پیکج کے لیے بجٹ میں85 ارب روپے مانگ لیے، ان85 ارب میں آئندہ سال کے وزیر اعظم رمضان پیکج کے لیے12ارب روپےتجویز کیےگئے ہیں، باقی ماندہ 73 ارب روپے آئندہ مالی سال کے11 ماہ کے لیے مانگے گئے ہیں۔
ذرائع کےمطابق آئندہ مالی سال وزیر اعظم پیکج کے لیےاوسط ماہانہ تقریبا6ارب64 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورزنےجتنے فنڈز مانگے ہیں اتنے منظور ہونے کے امکانات بہت کم ہیں،وزیر اعظم ریلیف پیکج کے لیے فنڈز سے متعلق تجاویز کو وزارت خزانہ حتمی شکل دے گی،نئےمالی سال وزیراعظم پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنے کی تجویزہے۔
ذرائع کےمطابق چینی،آٹا،گھی،دالوں اورچاول پربی آئی ایس پی صارفین کے لیے سبسڈی کی تجویز ہے،یوٹیلیٹی اسٹورزپرموجودہ وزیر اعظم ریلیف پیکج 30 جون 2024 کوختم ہوجائے گا، اس وقت یوٹیلیٹی اسٹورزپر بی آئی ایس پی صارفین کے لیےچینی کی قیمت 109روپے فی کلومقرر ہے،بی آئی ایس پی صارفین کے لیے آٹے کا10کلوتھیلا648 روپے میں دستیاب ہے،بی آئی ایس پی صارفین کے لیے گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقررہے،بی آئی ایس پی صارفین کودالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔