ایک نیوز: پنجاب اسمبلی مقررہ وقت میں سرکاری محکموں کے احتساب کا عمل شروع نہ کرسکی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجا ب اسمبلی کی جانب سے سرکاری محکموں کے احتساب کا عمل شروع نہ ہونے سے سینکڑوں آڈٹ پیرے التواء کا شکار ہیں ۔قائد ایوان کے انتخابات کے 90دن میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں قائم کرنی ضروری ہیں۔ قواعد کے مطابق26 مئی تک پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں قائم کی جانی تھیں۔ پنجاب اسمبلی کی تین میں سے ایک بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مقررہ وقت میں قائم نہ جاسکی ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کی نمائندگی ہوتی ہے ۔
ذرائع پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کی کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے کوشش جاری ہے مسئلے کا حل جلد تلاش کرلیں گے ۔