ای سی سی نےسپارکوکیلئے 4ارب روپےسےزیادہ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظورکرلی

ای سی سی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا
کیپشن: An emergency meeting of the ECC will be held today

ایک نیوز:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سپارکو کے لیے چار ارب روپے سے زیادہ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق سپارکو کو پاکستان ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹیلائٹ نظام کے حوالے سے درکار فنڈز کی منظوری دی گئی، کمیٹی نے الیکشن کمیشن سیاسی انٹیلیجنس بیورو کے لیے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کر لی،کمیٹی نے وزارت داخلہ کے 23 لاکھ روپے سے زیادہ کی گرانٹ منظور کر لی،کمیٹی نے وزارت قانون کی ایک کروڑ 93 لاکھ روپے سے زیادہ کی ضمنی گرانٹ منظور کر لی۔
 اعلامیہ کےمطابق کمیٹی نے کھاد کے کارخانوں کو چھ ماہ کے لیے گیس کی فراہمی کی منظوری دے دی،کھاد کے کارخانوں کو مارچ 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک گیس کی فراہمی کی جائے گی۔