یونان میں گرفتارپاکستانی ایتھلیٹ کی رہائی،بڑی پابندی عائد

یونان میں گرفتارپاکستانی ایتھلیٹ کی رہائی،بڑی پابندی عائد
کیپشن: Release of Pakistani athlete arrested in Greece, major ban imposed

ایک نیوز:یونان میں گرفتار پاکستانی ایتھلیٹ کی رہائی کے بعد نیا پہلو سامنے آ گیا، یونانی حکومت نے مونا خان کے یونان میں داخلے پر پانچ سال کی پابندی لگاتے ہوئے انہیں 20 روز میں یونان چھوڑنے کی ہدایت کر دی، مونا خان کا نام شینجن انفورمیشن سسٹم میں بھی داخل کر دیا گیا ہے کہ یونان سے کسی دوسرے شینجن ملک میں جانے پر موناخان پر پورے شیجن ممالک پر پابندی لگ جائے گی ,مونا خان کا نیا ویڈیو پیغام بھی سامنے آ گیا۔

تفصیلات کےمطابق یونان میں ماونٹ اولمپئیس میں ہائیکنگ کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے کی کوشش میں پہلے گرفتار اور بعد میں رہائی پانے والی پاکستانی ایتھلیٹ اور اینکر پرسن مونا خان کی کہانی میں ایک نیا پہلو سامنے آیا ہے مونا خان کو ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانہ کی کوششوں سے رہا کر دیا گیا تھا ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق یونانی حکومت نے مونا خان کے یونان میں داخلے پر پانچ سال کی پابندی لگا دی ہے اور انہیں بیس دن میں یونان چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے سرکاری حکم نامہ جاری کر دیا گیا مونا خان کا نام شینجن انفورمیشن سسٹم میں بھی داخل کر دیا گیا ہے۔
 سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ یونان سے کسی دوسرے شینجن ملک میں جانے پر موناخان پر پورے شیجن ممالک پر پابندی لگ جائے گی البتہ پاکستان واپسی کے بعد وہ یونان کے علاوہ کسی بھی شینجن ملک میں جاسکتی ہیں مونا خان کا نام گرفتاری سے 24 گھنٹے قبل نیشنل سیکیورٹی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا تاہم یونانی انتظامیہ نے نیشنل سیکیورٹی فہرست میں نام شامل کرنے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا۔