آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگایانہیں؟

May 27, 2024 | 14:38 PM

ایک نیوز:آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مہنگا ہونے کا امکان ہے، سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے پر سفارشات مرتب ہو رہی ہیں۔
 ذرائعِ کےمطابق وزارت صحت کو سگریٹ پر ٹیکسز کی سفارشات موصول ہوئی ہیں، سگریٹ پر ایف ای ڈی میں 26.6 فیصد اضافے کا مطالبہ ٹوبیکو کنٹرول سیل نےسگریٹ مہنگے کرنے کی سفارشات تیار کی ہیں۔

ذرائع کےمطابق سفارشات کو رواں ہفتے حتمی شکل دے کر وزارت خزانہ کو بھجوائے گی، سگرٹ پیکٹ پر ایف ای ڈی میں 15 سے 19 فیصد تک اضافے کا امکان  ہے۔

مزیدخبریں