ٹریل فائیوپربچےکی ہلاکت ، مارگلہ ٹریل پٹرول کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت

May 27, 2024 | 14:00 PM

ایک نیوز:ٹریل فائیوپربچےکی ہلاکت نےمارگلہ ٹریل پٹرول کی کارکردگی کاپول کھول دیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آبادکےٹریل فائیو پر ہائیکنگ کے لیے آئے بچے کی ہلاکت نےوفاقی پولیس کی نئی فورس مارگلہ ٹریل پٹرول کی کارکردگی کاپول کھول دیا۔
 ذرائع کےمطابق ٹریلز پر سیف سٹی اتھارٹی کا ایمرجنسی رابطے کے لیے لگایا گیا باکس بھی ناکارہ نکلا،بچے کے ساتھیوں کی جانب سے گمشدگی کے لیے مسلسل رابطہ کرنے کا انکشاف ہواہے،مسلسل کالز کے باوجود مارگلہ ٹریل پٹرول سے رابطہ نہ ہو سکا، ساتھی کے لاپتہ ہونے پر بچے چینخ و پکار بھی کرتے رہے لیکن کوئی نہ آیا،بچوں نے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد لاپتہ ساتھی کے گھر اطلاع دی۔

ذرائع کےمطابق 15 سالہ طحہ کے والدین کی جانب سے راولپنڈی سے 15 پر رابطہ کیا گیا،15 پر رابطہ کرنے پر پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کیا لیکن تلاش برائے نام رہی والدین کی جانب سے پولیس کی کارروائی پر اظہار عدم اطمینان  کیاگیا۔

مزیدخبریں