ایک نیوز: سپارکو کا دوردراز کے علاقوں میں وسیع تر انٹرنیٹ کی فراہمی کا خواب چند دن کی دوری پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ ایم ایم ون اس جمعرات کو خلا میں بھیجا جائے گا۔
پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون سروس اور براڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد دے گا اور یہ رواں برس اگست میں اپنی سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا، سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے رات دن کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔
سپارکو کا وژن ایک ترقی یافتہ ڈیجیٹل پاکستان ہے۔ سپارکو پاکستان کا مئی کے ماہ میں یہ دوسرا خلائی مشن ہے۔