وفاقی وزیرخزانہ  محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر کی ملاقات 

May 27, 2024 | 13:00 PM

ایک نیوز:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم  کی  ملاقات ،اہم پہلوؤں پر تبالہ خیال کیا گیا۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ  کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نے آج وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر نے پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے لیے جاری امریکی حمایت پر روشنی ڈالی۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ  امریکہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی، اعلیٰ معیار کی سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ 

امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم  کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے ایک مضبوط پارٹنر ہے۔

مزیدخبریں