عدالت نےسردارتنویرالیاس کی ضمانت منظورکرلی

May 27, 2024 | 12:57 PM

ایک نیوز:عدالت نےسابق وزیراعظم آزادکشمیرسردارتنویرالیاس کی ضمانت منظورکرلی۔
تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرنے کےکیس میں عدالت نے سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور کرلی۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ۔
عدالت نے سردار تنویر الیاس کو رہا کرنے کا حکم دیا۔
وکیل سرتنویرالیاس نےموقف اختیارکیاکہ ان دفعات کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا تین سال ہے ۔ ملزم کو ضمانت ملنی چاہیے ۔ پاسپورٹ بھی واپس کردیا ہے ۔
 ایف آئی اے حکام نے ریکارڈ عدالت پیش کردیا ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے سردار تنویر الیاس کی ضمانت کی مخالفت کی۔    

مزیدخبریں