ایک نیوز:ہری پور کے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں آتشزدگی۔سامان جل کرخاکسترہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سکول میں موجود تمام طالبات کو بحاظت نکال لیا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو 1122غازی اور ہری کی فائر فائٹر ٹیم فائر بریگیڈ نے حصہ لیا۔ سکول کا تمام سامان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا۔حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے مطابق واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ تعلیمی اداروں میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے فول پروف انتظامات کی ہدایات کردی گئی ہے،سکول میں بحالی کا کام جلد از جلد کرکے اسے فعال کردیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا نوٹس
وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کا گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سریکوٹ میں آتشزدگی کا نوٹس ۔محکمہ تعلیم اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ واقعے کی وجوہات کا تعین کرکے جلد رپورٹ پیش کرے۔ آتشزدگی سے سکول کی عمارت میں ہوئے نقصان کا فی الفور ازالہ کیا جائے، تاکہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں کا جائزہ لیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات نہ ہوں۔