ایک نیوز:پشاورمیں دہشتگردوں کی فائرنگ سےشہیدہونےوالےکیپٹن حسین جہانگیراورحوالدارشفیق اللہ کواپنےآبائی علاقوں میں فوجی اعزازکےساتھ سپردخاک کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق کیپٹن حسین جہانگیراورحوالدارشفیق اللہ جوپشاورمیں دہشتگردوں کےخلاف انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کےدوران شہیدہوگئےتھے۔دونوں کوآبائی علاقوں میں پورےفوجی اعزازکےساتھ سپردخاک کردیاگیا۔
شہیدکیپٹن حسین جہانگیرکاتعلق رحیم یارخان سےہےحوالدارکی کاتعلق کرک سےہے۔شہداکی نمازجنازہ میں سینئرحاضرسروس افسران ،شہداکےلواحقین اوراہل علاقہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔