ایک نیوز :بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ بورڈ کے سابق صدر سارو گنگولی کی زندگی پر مبنی فلم پر رواں سال کے آخر میں کام شروع ہوجائے گا۔
دو فلمسازوں انکر گارگ اور لو رانجن نے سارو سے گزشتہ روز کولکتہ میں ملاقات کی تھی۔دونوں نے گنگولی کی زندگی کے کئی واقعات کو ریکارڈ کیا، اسکرپٹ رائٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر فلم میں دلچسپی کا پہلو برقرار رکھنے کیلئے ان کے قریبی دوستوں اور ساتھ کام کرنے والوں سے بھی واقعات پوچھ کر ریکارڈ کر رہے ہیں۔
سارو گنگولی کو ٹیم میں ’دادا‘ کہا جاتا تھا، ان کی اہلیہ ’ڈونا‘ سے بھی ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بھی فلم بن چکی ہے جس میں سوشانت سنگھ راجپوت نے دھونی کا کردار نبھایا تھا۔
سارو گنگولی کی زندگی پر مبنی فلم کی عکسبندی رواں برس شروع ہوگی
May 27, 2023 | 21:31 PM